google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کا جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اعتماد - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف کا جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اعتماد

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنےکیلئے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …