google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیصل قریشی اورصبا قمرکئی سال بعدسکرین شیئرکریں گے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فیصل قریشی اورصبا قمرکئی سال بعدسکرین شیئرکریں گے

 شوبزانڈسٹری کے  مقبول اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ صبا قمر جلد نئی  ڈرامہ سیریل میں کئی سال کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

دونوں فن کارڈرامہ سیریل “کیس نمبر 9 “میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظرآئیں گے،

اس ڈرامہ کی کہانی معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے لکھی ہے اور یہ ان کا بطور مصنف پہلا پروجیکٹ ہے،

ڈرامہ میں صبا قمر اور فیصل قریشی  کے علاوہ اداکار جنید خان اورآمنہ شیخ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ 

ڈرامے کی کہانی ایک کیس سے جڑی ہے جس میں سسپنس اور تھرلر کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے،

ڈرامہ سیریل کی ہدایات سید وجاہت حسین دیں گے  جو اس سے قبل مقبول ڈرامہ “خئی” کی ہدایتکاری  بھی کر چکے ہیں,اس ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی ہیں۔

کرائم تھرلر پر مبنی اس ڈرامے کے حوالے سے ناظرین میں خاصا تجسس پایا جارہا ہے،

وہ ماضی کے ڈراموں کی مشہور جوڑی فیصل قریشی اور صبا قمر کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں، 

ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے،ڈرامہ کب آن ایئرہوگا؟اس حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے