google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پارلیمانی کمیٹی اجلاس ختم، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پارلیمانی کمیٹی اجلاس ختم، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی

پارلیمنٹ کی آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کے دوران پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی 17 اکتوبرتک تمام مسودوں کا جائزہ لیکرحتمی تجاویز تیارکرے جبکہ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنامسودہ فضل الرحمان کے حوالے کرےگی۔

دوران اجلاس پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئینی مسودوں پر مزید مشاورت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی تجویز مسترد کردی۔

اجلاس کی کارروائی کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان بعض معاملات پر شدید اختلافِ رائے ابھر کر سامنے آیا اور ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

سابق وزیرِاعظم اور کمیٹی کے چیئرمین راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں شدید اختلافِ رائے پایا گیا اور متعدد امور کے حوالے سے ان میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیش کیے گئے مسودوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے فوری طور پر اتفاقِ رائے کے آثار نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …