پاکستان شوبز کی خوبرو ادا کارہ ہانیہ عامر نے انتہائی کم عرصے میں اپنی باکمال اداکاری سے انڈسٹری میں قدم جما لیے ہیں۔
وہ اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ ان کی انٹرٹینمنٹ سے بھر پور ویڈیوز سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔
ہانیہ عامر اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی بن چکی ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک میٹنگ کے لیے تیار ہو کر جا رہی ہیں۔
وہ کہتی ہیں ہیلو گائیز میں واپس آگئی ہوں، میں آج گیٹ ریڈی ود می نہیں کروں گی کیونکہ مجھے یہ کہنا پسند نہیں سادہ سے کہہ دو کہ میں تیار ہورہی ہوں۔
ہانیہ عامرویڈیو میں سب سے پہلے اپنے بالوں کا جوڑا باندھتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’جا تومیں ایسے بھی سکتی ہوں لیکن تھوڑا سا تیار ہونا چاہیے ناں‘۔
اسکے بعد ہانیہ عامرآنکھوں پر آئی لائنر لگاتی ہیں اور آئی بروز بناتے ہوئے ٹپ دیتی ہیں کہ کبھی بھی آئینے کے قریب جاکر میک اپ نہ کریں کیونکہ اتنے قریب سے شکل دیکھنے پر مسئلے دکھائی دینے لگتے ہیں اور میں اپنی زندگی میں مزید مسئلے نہیں چاہتی’۔
گلابی کرتے کے ساتھ سفید شلوار اور دوپٹہ پہنے اور چپل پہننے کے بعد خود کو تیار ہوا دیکھ کر بولتی ہیں کہ ’ میں سبزی لینے جارہی ہوں’ اور ہنس پڑتی ہیں اور پھر وہ مداحوں کو بائے بائے کہہ دیتی ہیں۔