google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط 5 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط 5 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

اےآر وائی ڈیجیٹل کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ”کبھی میں کبھی تم“ کی آخری قسط 5 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اگرچہ سیریز کی آخری قسط کی سینما گھروں میں آنے کی خبریں کچھ دنوں سے گردش کر رہی تھیں ، لیکن ذرائع نےاب تک اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نے اعلان کیا ہے کہ شو کی آخری قسط بڑی سکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان بھر کے سینما گھروں میں آخری موڑ دیکھیں۔ بکنگ اب کھلی ہوئی ہے“ اس اعلان نے گویا نیٹ ورک پرہلچل مچادی ہے۔ جس سے شو کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا ہو گیا۔

ڈرامہ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے جوڑے شرجینا اور مصطفی کی جدوجہد پرمبنی ہے۔ کہانی کا اصل آغاز مصطفیٰ کی والدہ کی جانب سے جوڑے کو بے دخل کرنے کے بعد ہوا اور انہیں کرائے کے ایک خستہ حال اپارٹمنٹ میں رہنے پر مجبور کیا گیا۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ اب اسے بھی اس کی دولت مند بہو رباب نے بے گھر کر دیا ہے، جسے اپنے شوہر کے اپنی بہترین دوست کے ساتھ تعلقات کا پتہ چل جاتا ہے۔

وریں اثنا، عدیل (عماد عرفانی) اب جیل میں ہے، اور اس کی بیوی جو کہ ایک طاقتور کاروباری شخصیت ہے، نے اس کی دھوکہ دہی کے بعد معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ڈرامہ کے مرکزی کردار شرجینا (ہانیہ عامر) اور مصطفی (فہد مصطفی) اپنی آنے والی قسمت میں لکھے کا انتظار کررہے ہیں۔ کئی ناکامیوں کے بعد، دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں کیونکہ شرجینا کو اسقاط حمل کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور وہ اس کا الزام مصطفی ٰپر ڈالتی ہے۔

اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عشق مرشد‘ کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کی وجہ سے آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جا چکی ہیں۔ اب ’کبھی میں کبھی تم‘ کا اختتام بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

شو کی کاسٹ میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان، نعیمہ بٹ اور توثیق حیدر بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …