google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رات گئے بلاول اور محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رات گئے بلاول اور محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات

آئینی ترمیم کی منظوری اور عدم منظوری کے درمیان جے یو آئی سربراہ فیصلہ کن کردار بن گئے۔

بلاول بھٹو اور محسن نقوی نے رات گئے فضل الرحمان سے طویل ملاقات کی۔

رہنماؤں نے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وکٹری کا نشان بناکر روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول اور محسن نقوی کی جانب سے فضل الرحمان سے آج ہونے والی آئینی ترامیم کے لیے تعاون مانگا گیاجس پر مولانا نے سوچ بچار کا وقت مانگ لیا۔

جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز آئی ہیں، تجاویز پر پارٹی کی شوریٰ اور مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم آج اسمبلی میں آرہی ہے یا نہیں ہمیں معلوم نہیں۔

اس سے پہلے ہفتے کی رات اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔

اس ملاقات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم سے ملے اور مولانا سے بات چیت کی تفصیلات بتائیں۔

حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …