google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب

وفاقی حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ان کمپنیوں کے سی ای اوز سے نجکاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ 

پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سرابراہوں سے آج 29 اگست تک کے کمپنیوں کے اثاثوں ملازمین کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کو لکھے گئے خطوط کے مطابق تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو 29 اگست تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

خطوط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز سے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں ڈسکوز ملازمین کی تنخواہ، پیکج اور پنشن کے واجبات سمیت ان کمپنیوں سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ 

بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے 30 جون 2024 تک آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹس اور گزشتہ 5 سال کے واجبات، ایکوئٹی سمیت فنانشل اسٹرکچر بھی طلب کیا گیا ہے۔

خطو ط میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اداروں کے احکامات سے متعلق زیرالتوا معاملات کی تفصیلات فراہم کریں

بجلی کمپنیوں پر لاگو تمام ریگولیٹری اور لیگل فریم ورک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں،  بجلی کمپنیوں کے پاس موجود مشینری، گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …