google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نجکاری کمیشن بورڈ نے ڈسکوز کی نجکاری اورمالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نجکاری کمیشن بورڈ نے ڈسکوز کی نجکاری اورمالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ

وفاقی وزیربرائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کےاجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نجکاری کےحوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔پہلےمرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیےنجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔

عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نےکہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔

نجی شعبے کو منتقل ہونے والےاداروں کو منافع بخش بنانے کےمضبوط امکانات ہیں۔ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …