google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود شادی نہیں ہو پا رہی - UrduLead
بدھ , مارچ 19 2025

فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود شادی نہیں ہو پا رہی

اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ان کی شادی نہیں ہو پا رہی۔

حریم فاروق نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

اداکارہ کا سوال پر کہنا تھا کہ ہر جگہ ان سے گھما پھرا کر شادی سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق فہد مصطفیٰ کے شو میں بھی شادی پر باتیں ہوتی ہیں اور ندا یاسر کے پروگرام میں بھی اسی موضوع پر گفتگو ہوتی ہے۔

ان کی بات پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ اور فہد مصطفیٰ جس ٹی وی چینل کے لیے پروگرامات کرتے ہیں، وہ ایک خاندان کی طرح ہے، اس لیے ان کے پروگرام میں شادی کی باتیں ہوتی ہیں۔

ندا یاسر کےمطابق ان کے شو میں بھی جو بھی آتا ہے تو اس کے شادی کے رشتے آنے لگتے ہیں۔

اس پر حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ ان کے پروگرام میں پہلے بھی آ چکی ہیں جب کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ستاھ کام بھی کام کر چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کہا جاتا ہے کہ جو فہد مصطفیٰ کےشو میں جاتا ہے یا پھر عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے تو اس کی شادی ہوجاتی ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی، وہ والا فارمولہ ان کے لیے کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والدین بھی سال میں کم سے کم ایک بار ان سے شادی سے متعلق پوچھتے ہیں اور کئی سال سے پوچھتے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سلسلہ نہیں بن پایا۔

حریم فاروق کے مطابق لیکن جب کوئی ان کے لیے رشتہ بھیجتا ہے تو پہلے ان کے والدین کو ہی غصہ آجاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ لڑکے کی ہمت کیسے ہوئی کہ انہوں نے رشتہ بھیجا؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین دیکھ بھال کر ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں ایسے ویسے رشتوں پر غصہ آجاتا ہے جب کہ ان پر فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کا فارمولہ بھی کام نہیں کر رہا، ان کی شادی نہیں ہو پا رہی لیکن کبھی نہ کبھی ہو ہی جائے گی۔

حریم فاروق نے یہ بھی کہا کہ ان سے جتنے سوالات شادی سے متعلق کیے جا رہے ہیں، اس حساب سے انہیں لگتا ہے کہ اب ان کی شادی ہو ہی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے