google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی حکومت کے قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

وفاقی حکومت کے قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

وفاقی حکومت کےقرضوں کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے-نومبر دوہزار چوبیس تک مرکزی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ستر ہزار تین سو چھیاسٹھ ارب روپے پر پہنچ گئے-

نومبر دو ہزار چوبیس تک ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں چھ ہزار نوسو پچھترارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کا قرضوں پرانحصار مزید بڑھ گیا-اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنومبر2024تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا-

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کےپہلے پانچ ماہ جولائی سے نومبر 2024کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار452 ارب روپے

جبکہ نومبر کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار 252ارب روپےکااضافہ ہوا-

دستاویز کے مطابق دسمبر2023سےنومبر 2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کےقرضوں میں6 ہزار975ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

نومبر2024تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار366ارب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ48ہزار585ارب روپے اور بیرونی قرضےکا حصہ21ہزار780ارب روپے تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے