خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر کو ایک سرکاری خط لکھا ہے

خط میں سیشن 2026-27 کے لیے خیبر پختونخوا کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیٹوں کی تقسیم پر وضاحت طلب کی گئی ہے اور پچھلے سال (2025-26) کی منظور شدہ سیٹیں برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی نے تین کالجوں میں سیٹوں میں اضافہ کیا ہے:

  • سیدو میڈیکل کالج سوات: 115 سے 150 سیٹیں
  • باچا خان میڈیکل کالج مردان: 100 سے 150 سیٹیں
  • گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان: 115 سے 150 سیٹیں

تاہم کئی دوسرے سرکاری کالجوں میں سیٹیں کم کر دی گئی ہیں۔ جدول کے مطابق ایم بی بی ایس کی کل سیٹیں 1435 سے بڑھ کر 1450 ہو گئیں (صرف 15 کا اضافہ)، جبکہ بی ڈی ایس سیٹیں 319 سے گھٹ کر 230 رہ گئیں (89 سیٹوں کی کمی)۔

مجموعی طور پر سرکاری شعبے میں 74 سیٹیں کم ہو گئی ہیں۔کے ایم یو نے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ دینے والی یونیورسٹی ہے اور اس نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے قواعد کے مطابق سیشن 2026-27 کا داخلہ عمل شروع کر دیا ہے۔

یونیورسٹی نے کہا ہے کہ موجودہ تقسیم سے طلبہ اور اداروں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے بڑے مفاد میں پچھلے سال کی کالج وار سیٹ الاٹمنٹ برقرار رکھی جائے۔

یہ خط اس وقت سامنے آیا ہے جب صوبے بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے جاری ہیں اور طلبہ سیٹوں کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔