google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور کے رشتہ دار جاں بحق - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور کے رشتہ دار جاں بحق

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتے میں چچا ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے