google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈہ پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور ان کے ہمراہ افراد سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور آج مانسہرہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ مانسہرہ میں 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرارہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے اکھٹے فرار ہُوئے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے اور کدھر فرار ہُوئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دوسری طرف رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

مظاہرین اسلام آباد بلیو ایریا سے فرار ،اپنی قیمتی گاڑیوں اور سامان کو بھی چھوڑ گئے، مظاہرین رینجرز کے کلین اپ پروگرام کی تاب نہ لا سکے اور فرار ہوگئے، بھاگنے والے مظاہرین کی گاڑیوں کا رخ پشاور موٹروے کی طرف تھا۔

مظاہرین نے بھاگتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا یا،اسلام آباد بلیو ایریا میں مظاہرین کی قیمتی گاڑیاں اور ان کا سامان ان کی روداد سنا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ غائب ہونے پرغریب کارکنان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے