اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،
مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز مذاکرات کا پروپوزل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پر اعتراض اٹھایا۔
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پر مزید بات چیت کیلئے وقت مانگا ہے جبکہ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے عمل کو ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔