google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کبھی بھی لانگ ڈسٹنس ریلیشن نہ رکھیں: مدیحہ امام - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کبھی بھی لانگ ڈسٹنس ریلیشن نہ رکھیں: مدیحہ امام

پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے تجربے سے نوجوان اور شادی کے رشتے میں بندھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

گزشتہ برس بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے حال ہی میں ساتھی فنکار فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نکاح کے موقع پر صرف اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں نے بھارتی شخص سے شادی کی، میرے نکاح اور میرے شوہر کے مذہب پر سوال اُٹھایا گیا کہ میں نے کسی کافر سے نکاح کیا ہے اس لیے ہمارا نکاح ہوا ہی نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے اپنے چاہنے والوں اور صارفین کو وضاحت دی اور اپنے نکاح نامے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر  دی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اگر میرے شوہر بھارتی ہیں تو اس میں میرا قصور کیا ہے؟ میرا نصیب ان کے ساتھ جڑا تھا اس لیے ان سے شادی ہوئی اور وہ مسلمان ہیں، بھارت میں سب ہندو مذہب سے تعلق نہیں رکھتے، یہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی۔

اس کے ساتھ ہی ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ وہ تمام لڑکیاں جو شادی کرنے والی ہیں وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ’لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ‘ نہ رکھیں، میں نے تو کر لی ہے، اب سمجھ آ رہا ہے کہ لانگ ڈسٹنس ریلیشن نہیں رکھنا چاہیے، یہ آسان نہیں ہے۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لانگ ڈسٹنس ریلیشن میں بہت لڑائی ہوتی ہے، اگر ایک لڑائی جو آمنے سامنے بیٹھ کر 2 منٹ میں ختم ہو سکتی ہے وہ لانگ ڈسٹنس ریلیشن میں ختم ہونے میں ہفتہ بھر لگ جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …