google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا،

نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعے کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

نواز شریف امریکا میں چار دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔

نواز شریف اور مریم نواز شریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …