google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی: کس جماعت کے کتنے اراکین - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی: کس جماعت کے کتنے اراکین

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل کے معاملے پر نئی آئینی ترمیم کے بعد کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

آرٹیکل 175 اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی، متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کی نمائندگی ہوگی، کسی جماعت کا کوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی، مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی سے تین اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن شامل ہوگا۔

ایم کیو ایم کے ایک رکن کو قومی اسمبلی سے نمائندگی ملے گی۔

جے یو آئی ف کے ایک رکن کو سینیٹ سے نمائندگی ملے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …