مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔
اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن ساڑھے 12 بجے خورشید شاہ کی صدارت میں ہو گا۔
اجلاس میں جے یو آئی ف آج آئینی ترامیم سے متعلق اپنا مسودہ پیش کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مسودوں پر بھی غور ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا بھی آج اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔