سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم غیر رسمی ملاقات آج (پیر) کی سہ پہر متوقع ہے۔
ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے ، پارلیمانی الجھاؤ کے ابتداء کے بعد تقریباً تین ماہ میں یہ ان کی پہلی ملاقات ہوگی ۔
ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ رہنما فلسطین اور غزہ پر گول میز کے لئے جمع ہو رہے ہیں جس کی میزبانی صدر کر رہے ہیں۔
امکان ہے کہ کانفرنس کے دہانے پر مختصر بات چیت کےلئے باہمی دلچسپی کے کچھ امور بھی سامنے آئیں گے۔