انگلینڈ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین زیک کرولی کا کہنا ہے کہ ہم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم بیٹسمین زیک کرولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے ہماری ٹیم میں اچھے نئے سپنرز باؤلرز بھی موجود ہیں،
ہم ایسا کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں جس سے ٹیم پر پریشر نہ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے یہ پچ باؤلرز کے لیے بھی اچھی ہوگی، پچ سے ایسا لگ رہا ہے بالرز کے لیے سازگار ہوگی، ہمارے نئے باؤلرز کے پاس بھی کافی نالج ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں پچھلی دفعہ کافی فلیٹ پچ تھی، پچھلے دورے کے دوران بھی ملتان میں موسم کافی گرم تھا۔