پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آخری لمحات میں انٹرنیشنل نشریات کے حقوق اسکائی اسپورٹس نے حاصل کرلیے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق مل گئے۔
اسکائی اسپورٹس برطانیہ میں یہ سیریز نشر کرے گا جبکہ بی بی سی اسپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہوں گے۔
کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے 3 سابق کپتان ڈیوڈ گاور، مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین بھی شامل
جبکہ پاکستان کی جانب سے رمیز راجا، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہیں، زینب عباس پریزینٹر کے فرائض سرانجام دیں گی۔
دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کی کوریج کیلئے 28 کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔