google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور روس میں بارٹر ٹریڈ معاہدہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان اور روس میں بارٹر ٹریڈ معاہدہ

 پاکستان اور روس نے ماسکو میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر کے باضابطہ بارٹر ٹریڈ معاہدہ کرلیا

اس حوالے سے روسی کمپنی ایل ایل سی ایسٹارٹا ایگرٹریڈنگ اور پاکستانی فرمز فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی میسکے اور نیشنل فروٹ پراسیسنگ فیکٹری نے سامان کے تبادلے کے لیے معاہدے کیے جن میں چنے، چاول، پھل سمیت مختلف اشیاء کا لین دین شامل ہے۔

یہ پیش رفت ماسکو میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم میں ہوئی، جو پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم واقعہ بن گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ کمیونیکیشن عبدالعلیم خان کی قیادت میں فورم میں 60 پاکستانی کمپنیوں کے وفد نے شرکت کی، جس نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کی کوشش کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …