google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اُشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اُشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج میری تلخ حقیقت بن چکا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں جو اس مرض کا شکار ہو۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں، جس سے لوگوں کے چہرے کو پہچاننے کی ان کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں آپ لوگوں کی توجہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں جس میں ایک شخص کی لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مجھ میں یہ نمایا ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے کبھی کبھار کسی کا چہرہ فوری طور پر پہچانے میں دشواری ہوتی ہے، جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔

اشنا شاہ نے مزید بتایا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے وہ بدگمانی کا شکار نہ ہوں اور میری اس حالت کو جان سکیں۔

نہوں نے پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کے حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے پر بھی زور دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …