google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ٹیم دبئی پہنچ گئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ٹیم دبئی پہنچ گئی

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں دئبی پہنچ گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا،فاطمہ ثنا نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے۔

ہمارا بس یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے، جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ اپنا بہترین دینا ہے۔

قومی کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں، بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا پھر ہی جیت ہماری ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ اور دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

اتوار 6 اکتوبر کو دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ قومی ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …