google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترامیم پر پیپلزپارٹی کا جے یوآئی (ف) سے رابطہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئینی ترامیم پر پیپلزپارٹی کا جے یوآئی (ف) سے رابطہ

پیپلزپارٹی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کیساتھ رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے جے یوآئی کے رہنما کامران مرتضی سے رابطہ کرکے جے یوآئی سے آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی ہے اورکہا ہے اپنا مسودہ تیارکرکے ہمیں دیں پھر اس پر مذاکرات کر لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کامران مرتضیٰ نے پی پی پی کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے پیپلزپارٹی کو آئینی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسودہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے تھے آپ پہلے اپنا مسودہ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ مسودہ کسی شخصیت کو مد نظر رکھ کر نہیں بلکہ آئینی اور قانونی معاملات بہتربنانے کیلیے ہونا چاہیے۔ جے یو آئی (ف) مسودہ حاصل کرنے کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مشاورت کریگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …