google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔

آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیے گئے،  قومی اسمبلی اتوار دن ساڑھے گیارہ اور سینیٹ اجلاس شام  4 بجے ہوگا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنے کا بھی امکان ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پر کافی باتیں شیئر کی جا چکیں، میثاق جمہوریت کے 18سال بعد آئینی عدالت بنا رہے ہیں تو کیا برا ہے؟

اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کے لیے آئینی ترمیم کا بھی عندیہ دے دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …