16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے ، ڈیزل ساڑھے 8 روپے تک کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔