google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’برزخ‘ پر تنقید، فواد خان نے کمنٹ سیکشن بند کردیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

’برزخ‘ پر تنقید، فواد خان نے کمنٹ سیکشن بند کردیا

 پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی انڈین ویب سیریز پر تنقید کے بعد انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ ویب سیریز 19 جولائی کو بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو اور یوٹیوب چینل زندگی پر نشر کی گئی تھی۔

پاکستانی صارفین کی طرف سے شدید تنقید کے بعد زندگی چینل نے سیریز کو اپنے پاکستانی یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز کی کاسٹ میں تمام اداکار بھی پاکستانی ہی ہیں تاہم اس کے پروڈیوسرز بھارتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …