سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، کانٹینٹ کرئیٹر و اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انگوٹھی دکھائی تھی۔
جنت مرزا کی اس تصویر کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گیا تھا جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی منگنی کے شبے کا اظہار کیا تھا۔
اب گزشتہ روز جنت مرزا نے ایک اور پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک ’مسٹری مین‘ کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں جنت کو ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ ایک جانب چلتے ہوئے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
البتہ ویڈیو میں لڑکے کا چہرہ نہیں دیکھا جا سکتا۔
اس پوسٹ پر جنت مرزا نے کوئی کیپشن دینے کے بجائے صرف دل کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔
جنت مرزا نے اپنی خوبصورت تصویروں پر مبنی دوسری پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ کا لکھنا ہے کہ ’کسی کا وسکی شاٹ بننے سے بہتر ہے کہ ہر کسی کی چائے کا کپ بن جائیں۔‘
جنت مرزا کی ان پوسٹس پر مداحوں و فالوورز کا تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یا تو اداکارہ کسی نئی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ سے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں یا واقعی میں اِنہوں نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا ہے۔