google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راحت فتح علی خان کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

راحت فتح علی خان کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …