google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی اور سنّی کونسل کا مشترکہ اجلاس شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی ٹی آئی اور سنّی کونسل کا مشترکہ اجلاس شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس میں پہنچ گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا اور شیخ وقاص اکرم بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، قائد حزب اختلاف سینٹ شبلی فراز، گردیب سنگھ اور شاندانہ گلزار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔

علی محمد خان، عاطف خان، عون بپی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہو گی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی مشاورت ہو گی، اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مارچ کریں گے، اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …