google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 درفشاں سلیم کی خفیہ ویڈیو وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

درفشاں سلیم کی خفیہ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی معروف شخصیات کی پرائیویسی سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔

خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان دنوں اداکارہ کی لندن کی سڑکوں پر سیر و تفریح کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو اداکارہ کے مداح کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس نے درفشاں سلیم کی ویڈیو ان کی مرضی کے بغیر خفیہ طور پر ریکارڈ کی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو میں درفیشاں سلیم لندن کی شاہراہ پر اپنے پیاروں کے ساتھ سیر و تفریح کر رہی تھیں کہ اس دوران سڑک کنارے ایک گلوکار اداکارہ کے مقبول ڈرامے ’عشق مرشد‘ کا گانا گا رہا تھا جسے وہ ریکارڈ کرتی ہیں اور پھر وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر فنکاروں کی پرائیوسی سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو ریکارڈ کرنے والے مداح کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور فنکاروں کی پرائیوسی کے حوالے سے خیال رکھنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ بعض صارفین اداکارہ کو وزن کم کرنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …