google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صنعتی صارفین کی گیس قیمتوں میں اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صنعتی صارفین کی گیس قیمتوں میں اضافہ

دونوں کمپنیوں کا133ارب روپے سرپلس ,گھریلو صارفین کیلئے نرخ برقرار

حکومت نے قدرتی گیس کے کیپٹو صنعتی صارفین کے لیے کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ گھریلو صارفین کےلیے قیمتوں کو برقرار رکھا ہے،

کیپٹو صنعتی صارفین کے ریٹ اضافے کیساتھ تین ہزار روپے ،اطلاق آج سے ہوگا

ذرائع کے مطابق گیس کی دونوں کمپنیوں کا133ارب روپے سرپلس ہے اور اس لحاظ سے گھریلو صارفین کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی اس کے بجائے حکومت نے گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے

جبکہ کیپٹو صنعتی صارفین کے ریٹ کو 2750روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے کر دیاگیا ہے ، جس کا اطلاق آج( یکم جولائی) سے ہوگا،

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپٹو صنعتی صارفین کےلیےگیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ،ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمت کے حوالے سمری پیش کی جس کی ای سی سی کی منظوری دےد ی ،

ذرائع کے مطابق یکم فروری 2024کے گیس کی قیمتوں فروخت کےمطابق قدرتی گیس کی دونوں کمپنیوں کا جمع شدہ ریونیو 1030ارب روپے ہے آئندہ مالی سال کےلیے897ارب روپے کے ریونیو کا ہدف ہے جس میں ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 607ارب روپے اور سوئی سدن کمپنی کو 289ارب روپے کا ریونیو ہوگا،

اس طرح قدرتی گیس کا ریونیو 133ارب روپے سرپلس ہو گا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے گھر یلو صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …