پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی۔
فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی لباس میں ملبوس دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ خوبصورت لڑکی کو میری زندگی میں خوش آمدید۔
اداکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے شادی کی مبارک بادیں دی جا رہی ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام ’دعا‘ ہے تاہم اداکار نے خود اپنی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا تھا کہ آیا یہ اداکار کی حقیقی شادی ہے یا کسی ڈرامے کی شوٹنگ ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کی ہاں 2019ء میں بیٹے کی پیدائش جب کہ 2022ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد 2022ء میں ہی فیروز خان اور علیزا کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
علیزا نے فیروز خان پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا