اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم آج بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مہمان بنے گی۔
اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور تیرہ سال کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد گرین شرٹس کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کو آج بروز بدھ کو وزیراعظم آفس میں مدعو کیا ہے جہاں ہاکی ٹیم وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔
تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیں گے۔