google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اکتوبر 2023 تا فروری 2024 درآمد ہوئی گندم کی انکوائری نہیں کی جا رہی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اکتوبر 2023 تا فروری 2024 درآمد ہوئی گندم کی انکوائری نہیں کی جا رہی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے فروری 2024ء تک درآمد ہونے والی گندم کی انکوائری نہیں کی جا رہی۔

اس حوالے سے وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے تصدیق کی ہے کہ فروری 2024ء کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

وزیرفوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی درآمد پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید بات کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گندم انکوائری کمیٹی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …