معیشت
گندم درآمد اسکینڈل کی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی
وفاقی حکومت کی جانب سے گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ ڈھائی ہفتے گزرنے کے باوجود منظر عام پر نہیں آسکی۔
ہیش ٹیگ
وفاقی حکومت کی جانب سے گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ ڈھائی ہفتے گزرنے کے باوجود منظر عام پر نہیں آسکی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔
گندم انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔
وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے۔
نگران حکومت کے دور میں روس، یوکرین، بلغاریہ اور رومانیہ سے مجموعی طور پر 35 لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم پاکستان درآمد کی گئی۔