google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی 11، ن لیگ کے 6 سینیٹر منتخب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی 11، ن لیگ کے 6 سینیٹر منتخب

سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید ‘یاسمین راشدودیگرکو شکست کا سامنا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئےجبکہ ایوان بالا کی 19نشستوں کے لیے قومی‘ سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی

پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 11 ‘ن لیگ نے 6‘ایم کیوایم نے ایک سیٹ حاصل کی ‘سندھ سے آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی کامیاب ہوگئے۔

وفاقی وزراءمحمد اورنگزیب ‘ اسحاق ڈار‘مصدق ملک ‘ اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹو‘عامر علی الدین چشتی ‘روبینہ قائم خانی‘ قرۃ العین مری‘ضمیر حسین گھمرو ‘سرمد علی ‘پونجو مل بھیل‘رانا محمود‘ انوشہ رحمن‘ بشری انجم ‘خلیل طاہر سندھو ایوان بالاکے رکن بن گئے

سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید ‘یاسمین راشدودیگرکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11جبکہ پنجاب اسمبلی سے 7 امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں۔

سینیٹ انتخابات میں سندھ سےپیپلزپارٹی 10نشستوں پر کامیاب ہوگئی ۔سنی اتحاد کونسل کے 9 اورجماعت اسلامی کے ایک رکن نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا ۔

سینیٹ کی 12 نشستوں میں 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر علی الدین چشتی جبکہ آزاد امیدوار فیصل واؤڈا سینیٹرمنتخب ہوگئے ۔

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کی روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری سینیٹرمنتخب ہوگئیں‘ ٹیکنو کریٹ،علما کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ضمیر حسین گھمرو اورسینئرصحافی سرمد علی سینیٹرمنتخب ہوگئے‘

اقلیت کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل بھیل سینیٹرمنتخب ہوگئے ۔

اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹک کی نشست پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے 222ووٹ لئےُاسی طرح جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمودالحسن 224ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …