پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 رہنماؤں کو جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیصل جاوید، زرتاج گل اور عمیر نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی۔
پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔