google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے آج اہم ملاقات - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے آج اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تھی اور پھر وزیراعظم کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …