google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈآج فائنل میں مد مقابل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈآج فائنل میں مد مقابل

پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا یہ چوتھا فائنل ہے، وہ 2021کی فاتح ہے جب کہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست ہوئی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

ملتان سلطانز کو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بلےبازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ ان کی بولنگ لائن محمد علی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پر مشتمل ہے۔

اسامہ میر پی ایس ایل سیزن 9 میں سب سے زیادہ23وکٹیں لینے والے بولرہیں، محمد رضوان اسوقت بیٹنگ میں382رنز بناکر دوسرے نمبر پرہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے پاس الیکس ہیلز، کولن منرو، مارٹن گپٹل ور شاداب خان کی شکل میں تجربہ کار بیٹرز موجودہیں، عماد اور محمد علی نے زلمی کے خلاف جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یونائیٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔

یونائیٹڈ کی بولنگ میں نسم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میںبھرپور اسپرٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے زبردست پرفارمنس دی ہے۔

ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے لیکن ہمیں فائنل میں اپنی تمام تر صلاحتوسں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اگر ایساہوا تو ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ شاندارنتیجہ دیکھیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ اس نے مشکل حالات میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …