google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ موخر - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ موخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ  جیل میں ملاقاتوں میں رکاوٹوں کےخلاف احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ 

پشاور میں پنجاب کی سیاسی حکمت عملی  سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی ،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی، عالیہ حمزہ، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال،احمد چٹھہ سمیت دیگررہنماوں نے شرکت کی،

مشاورتی اجلاس 6 گھنٹے تک پشاور میں جاری رہا،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی قیادت کے اعزاز میں افطاری  کا بھی اہتمام کیا۔ 

 ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی توثیق نہیں  کی  اور اس فیصلے پر تحریک انصاف پنجاب کے اراکین برہم ہو گئے، میڈیا میں اس کیمپ کے بارے میں جو خبریں سامنے آئی تھیں، ان پر مرکزی قیادت نالاں نظر آئی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر عالیہ حمزہ، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، احمد چٹھہ اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں پولیس کے چھاپوں، کارروائیوں اور عدالتوں میں کیسز پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔

تحریک انصاف نے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر رکھی تھی تاہم پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جانا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے