google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی عمران خان سے آج ملاقات - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی عمران خان سے آج ملاقات

اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسی طرح اسد قیصر، اعظم سواتی اور حسن یوسفزئی بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کے پی کے سے جنید اکبر، پنجاب سے ملک احمد بچھڑ بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقاتوں میں موجودہ ملکی صورتحال اور اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں کے پی کے اور پنجاب میں تنظیم سازی اور عید کے بعد متوقع تحریک کے حوالے سے بھی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ان رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے