google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہ جتوانے اور اپنے انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم پہنچے تو ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ 

فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پویلین بوجھل قدموں کے ساتھ جاتے دکھائی دیے۔

فخر ڈریسنگ روم پہنچتے ہی سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر فخر زمان نے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے۔

فخر زمان نے لکھا کہ بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے