google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابر اعظم بڑے میچ میں بڑی پرفارمنس دے گا: عاقب جاوید - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

بابر اعظم بڑے میچ میں بڑی پرفارمنس دے گا: عاقب جاوید

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ بابر جیسے پلیئر کو ان وکٹوں پر اوپننگ ہی کرنی چاہیے ،بابر بڑے میچ میں بڑی پرفارمنس دے گا، عامر جمال کو جس طرح پرفام کرتا دیکھنا چاہتے تھے اس نے ایسا کیا نہیں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بہترین اسپنرزموجود ہوتے ہیں ان کو ہی کھلاسکتے ہیں، ابرار کی وائٹ بال میں اچھی ہرفارمنسز آئی ہیں، ہر بلے باز ابرار کو ایسے نہیں کھیل پائیں گے،

اوپنر کا مقصد ہوتا ہے آپ کو اچھا آغاز مل جائے ، بابر ہمارا بہترین بلے باز ہے اس لیے اس سے اوپننگ کروائی، بابر جیسے پلیئر کو ان وکٹوں پر اوپننگ ہی کرنی چاہیے ،بابر بڑے میچ میں بڑی پرفارمنس دے گا۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ ٹیم کا بیلنس دیکھنا ہوگا 2اسپیشلسٹ اسپنر کھلانے کے لیے ایک فاسٹ بولر کم کرنا پڑے گا ، حارث کے نہ کھیلنے سے آپ کو گیپ نظر آرہا ہے ، دوسری ٹیموں کے پاس ایک اسپنر اور باقی آل راؤنڈر ہیں ،

لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہم نے رنز زیادہ بنوادیے تھے ، ہمیں لگا تھا اس پچ پر270 اچھا اسکور ہوگا ، بلے بازوں کو لمبی اننگزکھیلنا پڑے گی، مجھے نہیں لگتا کسی بھی ٹیم کے پاس ایسے 3 فاسٹ بولر ہیں ، یہ فاسٹ بولر کسی بھی ٹیم کو انڈر پریشر لاسکتے ہیں ،

ٹیموں کو دیکھتے ہوئے فہیم اور خوشدل کو شامل کیا ، عامر جمال کو جس طرح پرفام کرتا دیکھنا چاہتے تھے اس نے ایسا کیا نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے