آئی سی سی نے ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی،قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم پانچ درجےبہتری، 12 ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجے بہتری، 12 ویں نمبر پر آگئے،محمد رضوان کی2درجہ ترقی، 19 ویں نمبر مل گیا،کپتان شان مسعود 12 درجے بہتری کے بعد 45 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئینٹی بیٹرز رینکنگ
ٹی ٹوئینٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
ون ڈے بیٹرزکی رینکنگ میں بابرعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،روہت شرما کی دوسری اور شبمن گل کی تیسری پوزیشن ہے،فخرزمان کی ایک درجہ تنزلی، 18 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹاپ ٹین ٹی ٹوئنٹی بولرز
ٹاپ ٹین ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔