google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا،

ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی،بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی،

امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے