google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انٹرنیٹ میں خلل و نقصانات: وزیر داخلہ اور چیئرمین پاشا قائمہ کمیٹی میں طلب - UrduLead
اتوار , جنوری 5 2025

انٹرنیٹ میں خلل و نقصانات: وزیر داخلہ اور چیئرمین پاشا قائمہ کمیٹی میں طلب

انٹرنیٹ میں خلل اور نقصانات کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کو قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا اجلاس سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا،

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ بالکل بند ہے تو بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کیسے ہو رہی ہے؟ ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، پاشا نے انٹرنیٹ کی بندش پر غلط اعداد و شمار دیے۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی کے معاملے پر سب کمیٹی بنائی جائے۔

شرمیلا فاروقی نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ کے نمائندوں کو طلب کیا جائے۔

کمیٹی نے انٹرنیٹ کے معاملے پر وزیر داخلہ سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کرلی ہے، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پاشا کو طلب کرلیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا یا ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت، ہم تو نقصان کا نہیں بتا رہے، پاشا نمبرز دے رہا ہے، سیکیورٹی کے ایشوز ہیں تو سچ بتا دیں ناں۔

اجلاس میں عمر ایوب نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ پی ٹی اے اور دیگر لوگوں کا یہاں حلف لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا وضو سے ہوں، حلف پر بات کروں گا وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرسکتے ہیں یا کھول سکتے ہیں، سست نہیں کر سکتے،

پیکا ایکٹ کے تحت حکومتی ہدایت پر پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، ڈیجیٹل ہائی ویز بنائیں گے تو انٹرنیٹ ٹھیک ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہوش حیات کی گلوکاری کی ویڈیو وائرل

مقبول اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے