بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کے عمل میں پیشرفت سامنے آئی ہے-
امیدواروں کاتحریری امتحان 5 جنوری 2025 کوشیڈول کردیا گیا۔حکومت نےامیدواروں کاتحریری امتحان لینےکی ذمہ داری لمزکو سونپی ہے۔تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کےانٹرویوز کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نےوفاقی وزیرتجارت کی سربراہی میں انٹرویوزبورڈتشکیل دیاہے-وزیراعظم کی منظوری کے بعد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا گیا-
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نے بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے- بیرون ملک گریڈ18سے21کی28 آسامیوں پرنئی تعیناتیاں کی جائیں گی-
لندن، ماسکو، کابل، استنبول، ایتھنز ،بغداد، سنگاپور، بیجنگ، پیرس، فرینکفرٹ، تاشقند، تہران اورلاس انجلس میں نئے ٹریڈ افسران کیے جائیں گے-
مسقط، دارالاسلام، کویت، برسلز، دوحہ، ارمکی اوردوشنبے میں نئے ٹریڈ افسران تعینات کیےجائیں گے-