google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خاتون مداح کی فہد مصطفیٰ کیلئے خصوصی دعائیں - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

خاتون مداح کی فہد مصطفیٰ کیلئے خصوصی دعائیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں نیویارک میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے مداحوں سے ملاقات کے لیے منعقد کیے گئے سیشن کے دوران ایک خاتون مداح کو دونوں اداکاروں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 مداح نے فہد مصطفیٰ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تمہارے لیے ہمیشہ بہت ساری دعائیں مانگی ہیں کیونکہ میں نے تمہارے بارے میں یہ سنا ہوا ہے کہ تم تہجد گزار نمازی ہو۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری دعا ہے کہ تم اسی طرح نماز کی پابندی ہمیشہ کرتے رہو، دین اور دنیا دونوں کو ساتھ لے کر چلو۔

مداح کی یہ بات سن کر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ آنٹی، میرے لیے دعائیں مانگنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ اور اگر آپ لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں تو پھر ہمیں ملین ڈالرز کی ضرورت نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …